Thursday, 21 March 2013

شرعی حجاب کے چند شرائط

۱۔ حجاب ایسا ہو کہ پورے بدن کو چھپا لے۔ 
۲۔ وہ حجاب فی نفسہ پرکشش اور نگاہوں کو متوجہ کرنے والا نہ ہو۔
۳۔ حجاب ایسا باریک نہ ہو جس سے جسم کی رنگت چھلکے اور نظر آئے۔
۴۔ کشادہ ہو، ایسا تنگ نہ ہو جو فتنہ کا باعث بننے والے اعضاء کو ظاہر کرے۔
۵۔ ایسا معطر نہ ہو جس کی خوشبو دوسروں تک پہنچے۔
۶۔ بناوٹ میں مردوں کے لباس سے مشابہت نہ رکھتا ہو۔
۷۔ ایسا لباس نہ ہو جو کافر اور مشرک عورتوں کی پہچان بن چکا ہے۔
۸۔ شہرت کا لباس نہ ہو کہ جسے محض شہرت کے لئے پہنا جائے، حدیث میں اس پر شخت وعید آئی ہے۔

قرآن میں ازواج مطہرات کو دیے گیے چند احکامات

۱۔ پہلا یہ کہ مردوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوچ دار لہجہ اختیار نہ کریں۔
۲۔ دوسرا یہ کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلو کیونکہ مسلمان عورت کا اصل اور محفوظ ٹھکانہ گھر ہے۔
۳۔ تیسرا یہ کہ زمانۂ جاہلیت کی طرح اپنی زینت اور ستر کا اظہار کرتے ہوئے باہر نہ نکلیں۔
۴۔ چوتھا یہ کہ نماز کی پابندی کریں۔
۵۔ پانچواں یہ کہ زکوٰۃ دیا کریں۔
۶۔ چھٹا یہ کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کریں۔
۷۔ ساتواں یہ کہ قرآنی آیات کی تلاوت اور احادیث کا مذاکرہ کیا کریں۔